وزیرِاعظم عمران خان نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان، گورنر شاہ فرمان اور عاطف خان میں صلح کروادی۔
زرائع کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی سابق صوبائی وزیر عاطف خان سے ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ہے، عمران خان نے عاطف خان کو کابینہ میں واپسی کا عندیہ دیدیا ہے۔
وزیر اعلیٰ کے پی نے وزیر اعظم سے عاطف خان پر اپنے خلاف سازش کرنے کا الزام لگایا تھا، جس کے بعد وزیر اعظم کی ہدایت پر عاطف خان کو ڈی نوٹیفائی کرکے کابینہ سے برطرف کر دیا گیا تھا۔
واضح رہے کہ شہرام تر کئی بھی کابینہ میں واپس آ چکے ہیں۔
Comments are closed.