منگل 18؍جمادی الاول 1444ھ 13؍دسمبر 2022ء

وزیراعظم شہبازشریف نے سکھر میں سکھر حیدرآباد موٹروے منصوبے کا سنگ بنیاد رکھ دیا

وزیراعظم شہبازشریف نے سکھر میں سکھر حیدرآباد موٹروے منصوبے کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔

وزیراعظم شہبازشریف نے سکھر حیدرآباد موٹرے وے ایم سکس کے سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سکھر حیدرآباد موٹروے ایم 6 منصوبہ تیس ماہ میں یہ منصوبہ مکمل ہوجائےگا۔

 وفاقی وزراء احسن اقبال، مریم اورنگزیب، اسعد محمود، امین الحق، مشیر قمر زمان کائرہ، سندھ کے وزیر ناصر شاہ، رکنِ قومی اسمبلی کھیل داس بھی وزیرِ اعظم شہباز شریف کے ہمراہ ہیں۔

سکھر ایئر پورٹ پر وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے وزیرِ اعظم اور ان کے وفد کا استقبال کیا۔

این ایچ اے حکام کے مطابق ایم 6 سکھر تا حیدر آباد موٹر وے کے سنگِ بنیاد کی پہلی تقریب سکھر میں منعقد ہو گی۔

تقریب سے وزیرِ اعظم شہباز شریف، خورشید شاہ سمیت دیگر رہنما خطاب کریں گے۔

سکھر سے وزیرِ اعظم شہباز شریف دوپہر ڈیڑھ بجے حیدر آباد ایئر پورٹ پہنچیں گے۔

این ایچ اے حکام کے مطابق 306 کلومیٹر کے ایم 6 منصوبے پر 3 کھرب 7 ارب روپے کا تخمینہ لگایا گیا ہے، یہ منصوبہ 33 ماہ میں مکمل ہوگا۔

ایم 6 موٹر وے کا سنگِ بنیاد رکھے جانے کی ایک اور تقریب سول ایوی ایشن آڈیٹوریم حیدر آباد میں بھی ہو گی۔

اس تقریب سے وزیرِ اعظم شہباز شریف کے علاوہ وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، وفاقی وزیرِ آئی ٹی امین الحق اور دیگر خطاب کریں گے۔

این ایچ اےحکام کے مطابق 306 کلو میٹر طویل ایم 6 منصوبے کی تکمیل کے لیے 3 کھرب 7 ارب روپے کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.