منگل 18؍جمادی الاول 1444ھ 13؍دسمبر 2022ء

دنیا کا سب سے زہریلا سانپ کونسا ہے؟

دنیا بھر میں لگ بھگ سانپوں کی 3 ہزار سے زائد اقسام پائی جاتی ہیں جس میں سے 20 فیصد سانپ زہریلے ہوتے ہیں۔

سانپ کا شمار دنیا کے خطرناک جانواروں میں ہوتا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق انلینڈ ٹائیپن دنیا کا سب سے زہریلا سانپ ہے، انلینڈ ٹائیپن عام طور پر آسٹریلیا میں پائے جاتے ہیں اور دن کے ابتدائی اوقات میں سب سے زیادہ متحرک ہوتے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق انلینڈ ٹائیپن کے ڈسنے میں 110 ملی گرام زہر ہوتا ہے جو 100 سے زائد لوگوں یا 250,000 چوہوں کی جان لے سکتا ہے۔

انلینڈ ٹائیپن کے ڈسے ہوئے 80 فیصد افراد کی موت ہو جاتی ہے، اس کے زہر سے انسان کی 45 منٹ کے اندر موت واقع ہو سکتی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.