منگل 18؍جمادی الاول 1444ھ 13؍دسمبر 2022ء

پاکستان میں روزگار اور بےروزگاری پر کچھ دلچسپ حقائق

پاکستان انسٹیٹیوٹ آف ڈیولپمنٹ اکنامکس کی روزگاری اور بےروزگاری پر رپورٹ میں کچھ دلچسپ حقائق سامنے آئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق پاکستان میں تعلیم یافتہ آبادی میں بےروزگاری کی شرح تشویشناک ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ٹیکنیکل قابلیت والوں یا ڈپلوما ہولڈرز کے لیے ملک میں روزگار کے مواقع زیادہ ہیں جبکہ دیگر تعلیمی شعبوں بشمول پی ایچ ڈیز کے لیے روزگار کے مواقع کم ہیں۔

رپورٹ کے مطابق رواں سال میں بے روزگاری کم ہوکر 6.2 فیصد ہوئی ہے جس کے اگلے سال 6.4 فیصد رہنے کے اندازے ہیں۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ سال 2020ء میں بےروزگاری 4.40 فیصد اور 2021ء میں 6.50 فیصد تھی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.