مسلم لیگ نون کے رہنما اور سابق گورنر سندھ محمد زبیر کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے اعداد و شمار پر کوئی بھروسہ نہیں، وزیراعظم بتائیں وہ آئی ایم ایف کےدباؤ میں کیوں آئے؟
محمد زبیر نے کراچی میں پریس کانفرنس میں کہا کہ بجٹ مہنگائی، بے روزگاری اور عوامی مشکلات میں اضافہ کرے گا۔
انہوں نے کہا کہ کپتان کا کہنا ہے کہ وہ معاشی میدان میں چھکے چوکے مار رہے ہیں۔
محمد زبیر نے کہا کہ پی ٹی آئی کے اعداد و شمار پر کوئی بھروسہ نہیں، آج ہم کیسے بھروسہ کریں کہ آئی ایم ایف کے دباؤ پر فیصلےکیے جا رہے ہیں۔
واضح رہے کہ پاکستان کو ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ میں برقرار رکھتے ہوئے ایف اے ٹی ایف کی جانب سے مزید 6 نکات پر عمل درآمد کا ٹاسک دیا گیا ہے۔
Comments are closed.