بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

زرداری کو مخالف پارٹی رہنماؤں کی PP میں شمولیت کی یقین دہانی

سابق صدر، پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کو مخالف سیاسی پارٹیوں کے بعض رہنماؤں نے پیپلز پارٹی میں شمولیت کی یقین دہانی کرائی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آصف زرداری نے دورہ لاہور کے دوران آئندہ کا ابتدائی سیاسی ہوم ورک مکمل کر لیا ہے، لاہور میں ان کی مختلف سیاسی شخصیات کے ساتھ ملاقاتیں ہوئی ہیں۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے صدر آصف علی زرداری کا حلقے این اے 249 میں پاکستان پیپلز پارٹی کی جیت پر کہنا ہے کہ عبدالقادر مندوخیل کی جیت پیپلزپارٹی پر عوام کا اعتماد ہے۔

ذرائع کے مطابق آصف زرداری کومخالف سیاسی پارٹیوں کے بعض رہنماؤں نے پیپلز پارٹی میں شمولیت کی یقین دہانی بھی کرائی ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ جنوبی پنجاب کے لیے مخدوم احمد محمود، فیصل صالح حیات اور یوسف رضا گیلانی کو سابق صدر کی جانب سے اہم ٹاسک مل گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وسطی پنجاب میں قمر زمان کائرہ، حسن مرتضیٰ، چوہدری منظور، اورنگزیب برکی اور قاسم ضیاء کو ٹاسک مل گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی اور نون لیگ کا مصالحتی گروپ آصف زرداری اور شہباز شریف کی ملاقات کیلئےکوشاں ہے۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ سابق صدر آصف علی زرداری کا اگلے ماہ جولائی میں دوبارہ لاہور آنے کا امکان ہے، جبکہ کشمیر الیکشن مہم کے بعد بلاول بھٹو زرداری بھی لاہور آئیں گے۔

ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ پنجاب میں خواتین ونگ متحرک کرنے کے لیے سابق صدر کی صاحبزادی آصفہ بھٹو زرداری بھی لاہور آئیں گی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.