بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

محبوبہ مفتی کا آرٹیکل 370 کی بحالی تک الیکشن نہ لڑنے کا اعلان

مقبوضہ کشمیر کی سابق وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی  نے آرٹیکل 370 کی بحالی تک انتخابات میں حصہ نہ لینے کا اعلان  کردیا۔

 محبوبہ مفتی نے کہا کہ بھارتی سرکار کے پاکستان سے مذاکرات ناگزیر ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مودی سے ملاقات میں پاکستان سے مذاکرات کی بات کی، بھارت میں اختلاف رائے کو جرم قرار دے دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھارتی وزیرِاعظم نریندر مودی نے مقبوضہ کشمیر کے کٹھ پتلی سابق وزرائے اعلیٰ سمیت 14 کشمیریوں سے نئی دہلی میں ملاقات کی، جس میں مقبوضہ کشمیر میں مودی سرکار  نے نیا ڈرامہ رچانے کی کوشش کی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.