جمعہ9؍ شوال المکرم 1442ھ21؍مئی 2021ء

وزراء کی پریس کانفرنس پر مریم اورنگزیب کا ردعمل

اپوزیشن کی سب سے بڑی جماعت مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کا وفاقی وزراء کی پریس کانفرنس پر ردعمل سامنے آیا ہے۔

اسلام آباد سے جاری بیان میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ تین وزیر مریم نواز شریف کو جواب دینے کےلیے ڈسکہ آئے۔

انہوں نے کہا کہ آٹا، چینی چور وزیروں کو عوام کی نہیں بلکہ مریم نواز کی تقریر کا جواب دینے کی فکر ہے۔

ن لیگی ترجمان نے مزید کہا کہ کرائے کے ترجمان ڈسکہ میں چھُپ کر اپنی غنڈہ گردی کا دفاع کر رہے تھے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.