انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ورلڈ کپ کے 42ویں میچ میں جنوبی افریقا نے افغانستان کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی۔
احمد آباد کرکٹ اسٹیڈیم پر کھیلے گئے میچ میں افغانستان نے جنوبی افریقا کو جیت کیلئے 245 رنز کا ہدف دیا۔
جنوبی افریقا نے ہدف 47.3 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا، وین ڈر ڈاؤسن 76 اور اینڈائل فیلکوائیو 39 رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے۔
کوئنٹن ڈی کوک 41، ایڈن ماکرم 25 رنز، ڈیوڈ ملر 24، ٹمبا باووما 23، ہینرچ کلاسن نے 10 بنائے۔
افغانستان کی طرف سے محمد نبی اور راشد خان نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
اس سے قبل پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے افغانستان ٹیم مقررہ 50 اوورز میں 244 رنز پر آؤٹ ہوگئی تھی۔
افغان ٹیم کے عظمت اللّٰہ97 رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے جبکہ رحمت شاہ اور نور احمد نے 26، 26 رنز بنائے۔
رحمان اللّٰہ گُرباز 25، ابراہیم زدران 15 اور راشد خان 14 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔
جنوبی افریقا کے کوئٹزا نے 4، کیشو مہاراج اور نگیڈی نے 2، 2 جبکہ فیلوکوایو نے 1 وکٹ اپنے نام کی۔
میگا ایونٹ میں افغانستان اور جنوبی افریقا کا 9واں میچ ہے، جنوبی افریقا سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرچکا ہے جبکہ افغانستان نے 4 میچز جیتے ہیں اور وہ پوائنٹس ٹیبل پر چھٹے نمبر پر ہے۔
Comments are closed.