ورلڈ کپ کے 43 ویں میچ میں آسٹریلیا نے بنگلا دیش کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔
دونوں ٹیموں کے درمیان یہ میچ پونے میں کھیلا جا رہا ہے۔
بنگلا دیش کا اس ورلڈ کپ میں یہ نواں (آخری) میچ ہے جبکہ آسٹریلیا کا بھی یہ نواں میچ ہے لیکن آسٹریلوی ٹیم سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر چکی ہے۔
آج کے میچ کا کوئی بھی نتیجہ ورلڈ کپ کے سیمی فائنل مرحلے پر کوئی اثر نہیں ڈالے گا۔
پوائنٹس ٹیبل پر آسٹریلیا تیسرے اور بنگلا دیش آٹھویں نمبر پر ہے۔
Comments are closed.