وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے اپوزیشن کی سب سے بڑی جماعت مسلم لیگ (ن) کے رکن پنجاب اسمبلی نشاط ڈاہا نے ملاقات کی ہے۔
دو دن میں عثمان بزدار سے یہ مسلم لیگ (ن) کے دوسرے ایم پی اے کی ملاقات ہے، گزشتہ روز اظہر عباس چانڈیا وزیراعلیٰ پنجاب سے ملے تھے۔
دوران ملاقات نشا ط ڈاہا نے عثمان بزدار کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کیا، وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے تبصرہ کرتے ہوئے کہاکہ ہم نے ن لیگ کی ایک اور وکٹ گرادی ہے۔
انہوں نے مزید کہاکہ ن لیگ کی وکٹیں اڑنے کا سلسلہ اسی طرح جاری رہا تو سینیٹ الیکشن میں ہمارے امیدوار اکثریت سے جیتیں گے۔
دوسری طرف ن لیگ پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے کہاکہ آپ بلدیاتی الیکشن کروائیں، آپ کو اپنی حیثیت کا پتا چل جائے گا۔
انہوں نے کہاکہ جس چھلنی سے ہمیں گزارا جا رہا ہےآپ کو بھی اسی چھلنی سے گزرنا ہوگا۔
Comments are closed.