مسلم لیگ (ق) کے رہنما مونس الٰہی نے چیلنج دیتے ہوئے کہا ہے کہ (ن) لیگ کی کہانی ختم ہوگئی، جو مرضی کرلیں، یہ گیم ہار چکے ہیں۔
مونس الٰہی نے کہا کہ جس نے بھی شہباز شریف کو سپورٹ کیا اس کا بیڑا غرق ہوگیا۔
دوسری جانب تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے اسپیکر پرویز الٰہی سے ملاقات کرکے آج کی حکمت عملی پر مشاورت کی۔
پرویز الٰہی نے کہا کہ عوامی مینڈیٹ کو نقب لگانے کی کوشش برداشت نہیں کی جائے گی، اکثریت ہمارے ساتھ ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ شہباز شریف کے زیرِ سایہ حمزہ شہباز نے جو کیا وہ تاریخ میں سیاہ حروف میں لکھا جائے گا۔
اس موقع پر شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پرویز الٰہی وزیراعلیٰ ہوں گے۔
فواد چودھری نے بھی اکثریت حاصل کرنے کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ روز کے بھرپور ردِعمل کے بعد اب معاملات قابو میں ہیں۔
Comments are closed.