ترجمان ن لیگ مریم اورنگ زیب نے این اے 249 کے نتائج سے متعلق الیکشن کمیشن سے فوری نوٹس کا مطالبہ کردیا۔
مریم اورنگ زیب نے کہا کہ مسلم لیگ ن اور مفتاح اسماعیل این اے 249 کی سیٹ جیت چکے ہیں، حلقے کے مخصوص پولنگ اسٹیشن پر ڈسکہ گیم پلان ٹو کی ریہرسل نہیں چلنے دیں گے۔
انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن نوٹس لے کہ 2 گھنٹے سے ووٹوں کی گنتی کا عمل کیوں رکا ہوا ہے؟ سعید غنی وہ نتیجہ بتارہے ہیں جن کے پریذائیڈنگ آفیسر ابھی ریٹرننگ آفس نہیں پہنچے ، دھاندلی نہیں ہونے دیں گے ۔
Comments are closed.