وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر نے کہا ہے کہ پاکستان مخالف بیان دینے والوں کے میزبانوں کو سیالکوٹ نے مسترد کردیا۔
پی پی 38 سیالکوٹ پر تحریک انصاف کے امیدوار کی کامیابی حماد اظہر نے بیان جاری کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پی پی 38 سیالکوٹ 2018ء میں ن لیگ کا جیتا ہوا حلقہ تھا، جو آج پی ٹی آئی نے جیت لیا ہے۔
وفاقی وزیر توانائی نے مزید کہا کہ 3 سال بعد حلقہ پی پی 38 نے پی ٹی آئی کے حق میں فیصلہ دے دیا۔
اُن کا کہنا تھا کہ جنہوں نے پاکستان مخالف بیان دینے والوں کو اپنے ڈرائنگ روم میں بٹھایا انہیں آج سیالکوٹ کے عوام نے مسترد کردیا۔
Comments are closed.