بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

دیامر: بارشوں کے باعث سیلابی ریلوں سے مکانات، باغات اور فصلیں تباہ

دیامر میں طوفانی بارشوں کے باعث سیلابی ریلوں نے تباہی مچا دی، کئی علاقوں میں مکانات، باغات اور فصلیں تباہ ہوگئیں۔

وادی بابو سر، نیاٹ تھک، وادی بٹو گاہ، وادی کھنر، وادی گونر فارم اور بونرداس کی وادیوں میں لوگوں کے متعدد مکانات، اراضی، باغات اور کھڑی فصلیں سیلابی ریلے کی نذر ہوگئی ہیں۔

شاہراہ قراقرم، شاہراہ بابوسر مختلف مقامات پر لینڈ سلائیڈنگ سے بلاک ہوگئیں، سیکڑوں سیاح اور مقامی افراد پھنس گئے۔

آزاد کشمیر میں طوفانی بارشوں سے ندی نالوں میں طغیانی، سب ڈویژن پٹہکا کے کہوڑی نالے میں طغیانی سے واٹر ولیج پارک مکمل تباہ ہوگیا جبکہ لینڈ سلائیڈنگ کے باعث شاہراہ نیلم بند ہوگئی۔

پنجاب کے مختلف شہروں میں بھی موسلادھار بارش سے نشیبی علاقے زیرِ آب آگئے، مری، سوات، مالا کنڈ اور گرد ونواح میں بھی بادل خوب برسے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.