جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

ن لیگ نے آصف زرداری کے بیان کی تائید کردی

پاکستان مسلم لیگ (ن) نے آئندہ الیکشن کی شفافیت سے متعلق آصف علی زرداری کے بیان کی تائید کردی ہے۔

ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ آصف زرداری کا بیان اہم ہے، ن لیگ اگلے الیکشن سے متعلق آصف زرداری کے بیان کی توثیق کرتی ہے۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ آصف زرداری اگلا الیکشن شفاف ہوتا دیکھ رہے ہیں انہیں الیکشن کمیشن پر بھی اعتماد ہے۔

سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ ملک شفاف انتخابات کی طرف جارہا ہے اور پیپلز پارٹی الیکشن کے لیے پوری طرح تیار ہے۔

ترجمان مسلم لیگ ن کا یہ بھی کہنا تھا کہ ان کے مخالفین کو بھی نظر آرہا ہے کہ اگلا وزیراعظم نواز شریف ہوگا۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ 16 ماہ کی کارکردگی سے متعلق بلاول بھٹو زرداری کے بیان پر ن لیگ ذمہ داری کا مظاہرہ کر رہی ہے۔

مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ شہباز شریف نے تمام فیصلے کابینہ کی مشاورت سے کیے جس میں سب شامل تھے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.