جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

شکار پور میں فورسز کا مشترکہ آپریشن، انتہائی مطلوب ڈاکو گرفتار

پولیس اور رینجرز نے شکارپور کے قریب کچے میں مشترکہ آپریشن کیا ہے۔  ایس ایس پی شکار پور کے مطابق ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن میں اہم کامیابی ملی ہے۔ 

سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس (ایس ایس پی) شکارپور کے مطابق بدنام زمانہ ڈاکو وڈن عرف ڈاڈو شیخ نے گرفتاری دے دی۔ 

انہوں نے مزید بتایا کہ ڈاکو ڈاڈو شیخ قتل، اقدام قتل، اغواء برائے تاوان اور دیگر 42 مقدمات میں مطلوب تھا۔ 

ایس ایس پی شکارپور کے مطابق حکومت نے ڈاکو وڈن عرف ڈاڈو کے سر کی قیمت 30 لاکھ روپے مقرر کر رکھی تھی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.