وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گل نے ن لیگ کو ملک میں تشدد لانے والی پہلی جماعت قرار دیا ہے۔
ن لیگی نائب صدر مریم نواز کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے شہباز گل نے کہا کہ مسلم لیگ ن آزاد کشمیر میں تشدد کے عنصر کو فروغ دے رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ مریم صفدر نے اسلام گڑھ میں حامیوں کو تشدد کی ترغیب دی، وہ ایسے حالات پیدا کررہی ہیں کہ آزاد کشمیر میں الیکشن منسوخ ہوجائیں۔
وزیراعظم کے معاون خصوصی نے مزید کہا کہ مسلم لیگ ن ملک میں تشدد لانے والی پہلی جماعت ہے، اس جماعت کے سربراہ چھانگا مانگا کی سیاست کے باعث مشہور ہیں۔
اُن کاکہنا تھاکہ مریم صفدر کی کوئی سیاسی جدوجہد نہیں، انہیں پارٹی وراثت میں ملی۔
Comments are closed.