بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

چیف الیکشن کمشنر آزاد کشمیر نے حکم عدولی کے مرتکب اعلیٰ حکام کو آج طلب کرلیا، ذرائع

چیف الیکشن کمشنر آزاد کشمیر کے احکامات پر عملدرآمد کے معاملے پر چیف الیکشن کمشنر آزاد کشمیر نے حکم عدولی کے مرتکب اعلیٰ حکام کو آج طلب کرلیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ابھی تک ڈڈیال میں وفاقی وزیر امور کشمیر پر رقم کی تقسیم کا مقدمہ درج نہیں ہوا۔

آزاد کشمیر الیکشن کمیشن نے چیف سیکریٹری کو لکھے گئے خط میں کہا کہ علی امین گنڈا پور کی جلسے جلوسوں میں شرکت اور تقریر پر پابندی لگا دی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ رقم کی تقسیم کا انتخابی فائدہ اٹھانے والوں کا ابھی تک تعین بھی نہیں کیاجاسکا۔

الیکشن ایکٹ کےمطابق ریاستی مشینری الیکشن کمیشن کے احکامات پر عملدر آمد کی پابند ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.