پاکستان مسلم لیگ (ن) اور استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) کے درمیان سیٹ ایڈجسٹمنٹ کا معاملہ طے پا گیا۔
ذرائع کے مطابق آئی پی پی کو قومی کی 7 اور صوبائی اسمبلی کی 11 سیٹیں دیے جانے کا امکان ہے۔ اس نے قومی کی 13 اور صوبائی اسمبلی کی 22 سیٹوں کا مطالبہ کیا تھا۔
جہانگیر ترین کو لودھراں کے بجائے این اے 149 ملتان سے ایڈجسٹ کیا جائے گا۔
علیم خان کو این اے 117 اور عون چوہدری کو این 128 لاہور میں ایڈجسٹ کیا جائے گا۔
نعمان لنگڑیال کو ساہیوال اور انجینئر گل اصغر کو خوشاب، عامر کیانی کو اسلام آباد اور غلام سرور خان کو راولپنڈی سے ایڈجسٹ کیا جائے گا۔
دوسری جانب آئی پی پی کی فردوس عاشق اعوان، ہمایوں اختر اور رانا نذیر ایڈجسٹ نہیں ہوں گے۔
فیصل آباد سے فرخ حبیب اور ساہی وال سے نوریز شکور کو بھی ایڈجسٹ نہیں کیا جائے گا۔
Comments are closed.