جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

امریکی وزیر دفاع کے اسپتال میں داخل ہونے کو مخفی رکھنے پر وائٹ ہاؤس کا بیان

امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن کی جانب سے اسپتال میں داخل ہونے کو مخفی رکھنے پر وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ توجہ لائیڈ آسٹن کی صحت پر ہے۔

انہوں کہا کہ آسٹن اسپتال سے اپنی ذمہ داریاں اد کر رہے ہیں اور صدر بائیڈن ان کے جلد از جلد پینٹاگون واپس آنے کے منتظر ہیں، صدر کی آسٹن سے بات بھی ہوئی ہے، بائیڈن کا اعتماد قائم ہے، لائیڈ آسٹن عہدے پر برقرار رہیں گے۔

پینٹاگون سے پہلے امریکی میڈیا نے لائیڈ آسٹن کے اسپتال میں داخل ہونے کا بتایا تھا جس کے بعد پینٹاگون نے امریکی حکام کو معاملے سے آگاہ کیا تھا۔

آسٹن اپنے علاج کے لیے یکم جنوری کو اسپتال میں داخل ہوئے تھے اور انہوں نے صدر بائیڈن سمیت دیگر اعلیٰ حکام کو اسپتال میں داخلے سے مطلع نہیں کیا تھا جو ایس او پیز کی خلاف ورزی میں آتا ہے۔

لائیڈ آسٹن نے اپنے اقدام کی مکمل ذمہ داری قبول کی ہے اور اپنے علاج کو ذاتی معاملہ قرار دیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.