جمعہ 17؍شعبان المعظم 1444ھ10؍مارچ 2023ء

نیٹ فلکس کے پاکستانی صارفین کیلئے بڑی خوشخبری

مشہور اسٹریمنگ سروس نیٹ فلکس نے اپنے پاکستانی صارفین کو بڑی خوشخبری سنادی۔

پاکستان میں موجود نیٹ فلکس صارفین کے لیے خوشی کی خبر یہ ہے کہ پاکستان کا شمار ان ممالک میں کیا گیا ہے جہاں پر نیٹ فلکس اپنے سب سے سستے سبسکرپشن پیکجز متعارف کروائے گا۔

پاکستانی صارفین کے لیے نیٹ فلکس کے سبسکرپشن چارجز تقریباََ 1.6 ڈالرز ہیں جبکہ سوئٹزرلینڈ جیسے ملک میں لوگوں کو نیٹ فلیکس کا معیاری پیکیج حاصل کرنے کے لیے10.92ڈالزر ادا کرنے ہوں گے۔

یاد رہے کہ کچھ عرصے پہلے بین الاقوامی میڈیا کی ایک رپورٹ میں یہ بات سامنے آئی تھی کہ نیٹ فلکس نے مارکیٹ میں حریف کمپنیوں سے بڑھتے ہوئے مقابلے کے پیشِ نظر مزید صارفین کو راغب کرنے کے لیے دنیا کے 30 سے ​​زائد ممالک میں اپنی ماہانہ فیس کم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

نیٹ فلکس کی جانب سے ماہانہ سبسکرپشن کی فیس میں کی جانے والی کمی کا اطلاق ایشیاء، یورپ، لاطینی امریکا، افریقا اور مشرقِ وسطیٰ کے کچھ حصّوں میں ہوگا۔

جن ممالک میں سبسکرپشن فیس کم کی گئی ہے ان میں ملائشیا، انڈونیشیا، تھائی لینڈ، فلپائن، کروشیا، وینزویلا، کینیا اور ایران شامل ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.