پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ آج کا دن جہاز رانوں کو خراج تحسین پیش کرنے کا دن ہے، جہاز رانوں نے مشکل وبائی صورتِ حال کے باوجود دنیا کی اہم ترین سپلائی چین کو برقرار رکھا۔
ورلڈ میری ٹائم ڈے 2021 ء کے موقع پر اپنے بیان میں نیول چیف نے کہا کہ میری ٹائم کاعالمی دن سمندر کے تحفظ اور اہمیت اجاگر کرنے کے لیے منایا جاتا ہے، آج کا دن جہازرانوں کو خراجِ تحسین پیش کرنے کا دن ہے۔
سربراہ پاک بحریہ نے کہا کہ جہاز رانوں نے مشکل وبائی صورتِ حال کے باوجود دنیا کی اہم ترین سپلائی چین کو برقرار رکھا، اس سال میری ٹائم کے عالمی دن کا موضوع ’جہاز ران جہاز رانی کے مستقبل کی بنیاد‘ ہے ۔
ایڈمرل امجد علی نیازی نے مزید کہا کہ قدرت نے پاکستان کو متعدد سمندری وسائل سے نوازا ہے، ملکی معیشت کے فروغ کیلئے پاک چین اقتصادی راہداری کی کامیابی محفوظ سمندری راستوں سے منسلک ہے۔
نیول چیف نے یہ بھی کہا ہے کہ پاک بحریہ سمندری دفاع اور بلیو اکانومی کے فروغ کیلئے اہم کردار ادا کر رہی ہے۔
Comments are closed.