iligan philippines alice facebook profiles asian dating uk free contract marriage dating site chinese girl sex live local date review

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پی سی بی کے تربیتی کیمپ میں 18 خواتین کرکٹرز طلب

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے 18 ممکنہ خواتین کھلاڑیوں کو تربیتی کیمپ میں طلب کر لیا، کیمپ 5 سے 20 اکتوبر تک کراچی میں جاری رہے گا۔

پی سی بی کے مطابق حنیف محمد ہائی پرفارمنس سینٹر اور نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں 16 روزہ کیمپ آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ کوالیفائرز کی تیاریوں کے لیے لگایا جا رہا ہے، کیمپ میں کھلاڑیوں کی فٹنس اور اسکلز پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔

اس دوران کیمپ میں خواتین کھلاڑیوں کے بوائز انڈر 19 ٹیموں کے خلاف پریکٹس میچز بھی منعقد کرائے جائیں گے۔

پی سی بی کے مطابق کیمپ میں ایمن انور، عالیہ ریاض، انعم امین، عائشہ ظفر، ڈیانا بیگ، فاطمہ ثناء، ارم جاوید، جویریہ خان، کائنات امتیاز، ماہم طارق، منیبہ علی، نشرح سندھو، ندا ڈار، عمیمہ سہیل، سعدیہ اقبال، سدرہ امین، سدرہ نواز اور رامین شمیم کو طلب کیا گیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.