بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

لاہور: کار سے 2 لاشیں برآمد، مقتول کون تھے؟

ملک کے دوسرے بڑے شہر لاہور کے علاقے گلشنِ راوی میں کار سے برآمد ہونے والی 2 لاشیں کن افراد کی تھیں اس حوالے سے پولیس کا بیان سامنے آیا ہے۔

لاہور پولیس کے مطابق قتل ہونے والے دونوں بھائی تھے جو ہری پور کے رہنے والے تھے۔

پولیس ذرائع کے مطابق لاشیں آٹھ روز پرانی ہيں ، علاقے میں بدبو پھیلنے پر لوگوں نے پولیس کو مطلع کیا۔

پولیس نے مقتول زر محمد کے بیٹے فدا کی درخواست پر مقدمہ درج کر لیا ہے۔

درج کی گئی ایف آئی آر کے مطابق مقتول زر محمد اپنے بھائی راز محمد کے ساتھ گاڑی خریدنے آیا تھا کہ نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے ان دونوں بھائیوں کو قتل کر دیا اور فرار ہو گئے۔

لاہور کے علاقے جوہر ٹاؤن میں ایک گھر سے ایک ہی…

لاہور پولیس کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ ملزمان کا جلد سراغ لگا کر انہیں گرفتار کر لیا جائے گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.