to love someone like you living in pattaya militarycupid con filipiono cupid normal girl height thai men names everybody wants love everybody wants to be loved asian matrimonial sites uk

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

اسلام آباد اور پنجاب میں 300 سے زائد ڈینگی مریض رپورٹ

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور پنجاب بھر میں ڈینگی کے مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران دارالحکومت اسلام آباد میں مزید 94 شہری ڈینگی سے بیمار ہو گئے۔

کراچی (اسٹاف رپورٹر) گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران…

پنجاب بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے 223 مریض رپورٹ ہوئے ہیں، لاہور میں ڈینگی کے 167 نئے مریض سامنے آئے ہیں۔

گزشتہ روز راولپنڈی سے 35، قصور سے 4 اور نارووال سے ڈینگی کے 3 مریض رپورٹ ہوئے۔

رواں سال پنجاب بھر میں ڈینگی کے 1 ہزار 659، جبکہ لاہور سے 1 ہزار 347 کنفرم کیسز سامنے آ چکے ہیں۔

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی میں 24؍ گھنٹوں کے دوران…

لاہور کے اسپتالوں میں اس وقت ڈینگی کے 115 مریض، راولپنڈی کے ہولی فیملی اسپتال میں 39، بینظیر بھٹو اسپتال میں 14، نشتر اسپتال ملتان میں 6، ڈی ایچ کیو ٹیچنگ اسپتال سرگودھا، حافظ آباد ہاسپٹل اور جوہر آباد اسپتال خوشاب میں 4 مریض زیرِ علاج ہیں۔

لاہور کے گنگارام اسپتال میں 18، جناح اسپتال میں 15، میؤ اسپتال میں 11 اور ڈاکٹرز اسپتال میں ڈینگی کے 9 مریض داخل ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.