بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

طالبان کی کارروائیوں سے متعلق حکم نامہ جاری

افغانستان کے دارالحکومت کابل میں طالبان کی کارروائیوں سے متعلق امارتِ اسلامیہ نے اہم حکم نامہ جاری کر دیا۔

حکم نامہ عبوری وزیرِ اعظم محمد حسن اخوند کے نام سے جاری کیا گیا ہے۔

طالبان سیاسی دفتر کے ترجمان سہیل شاہین کا کہنا ہے کہ کابل انتظامیہ کا اب کوئی وجود نہیں رہا۔

امارتِ اسلامیہ کے جاری کیئے گئے حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ بغیر اجازت کسی کے گھر یا کاروباری مرکز میں داخل ہونے کی اجازت نہیں ہو گی۔

حکم نامے میں مزید کہا گیا ہے کہ کسی کے گھر یا کاروباری مرکز سے کوئی بھی سامان نہ اٹھایا جائے۔

افغانستان کے نائب وزیرِ اطلاعات و ثقافت ذبیح اللّٰہ مجاہد کا کہنا ہے کہ امریکا ڈرون طیاروں سے افغان فضائی حدود کی خلاف ورزی کر رہا ہے۔

حکم نامے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ کسی کو اجازت نہیں ہے کہ وہ سامان کے بہانے گھروں اور کمپنیوں کی تلاشی لے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.