بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

محکمۂ داخلہ سندھ کی نئی کورونا گائیڈ لائنز جاری

محکمۂ داخلہ سندھ کی جانب سے یکم سے 15 اکتوبر تک کورونا وائرس سے متعلق نئی گائیڈ لائنز جاری کی گئی ہیں۔

محکمۂ داخلہ سندھ کی نئی گائیڈ لائنز کے مطابق صوبے بھر کے تعلیمی اداروں میں 50 فیصد حاضری کے ساتھ تدریسی عمل جاری رہے گا۔

نئی گائیڈ لائنز میں کہا گیا ہے کہ سندھ میں 15 اکتوبر تک انڈور تقریبات کی اجازت ہو گی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 1 ہزار 742 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 39 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، اس کے مزید 2 ہزار 377 مریض شفایاب ہو گئے، جبکہ مثبت کیسز کی شرح 3 اعشاریہ 30 فیصد ہو گئی۔

ان انڈور تقریبات میں مکمل ویکسی نیٹڈ 200 افراد کو شرکت کی اجازت ہو گی، جبکہ آؤٹ ڈور تقریبات میں مکمل ویکسی نیٹڈ 400 افراد شرکت کر سکتے ہیں۔

سندھ بھر میں 15 اکتوبر تک سنیما بند رہیں گے، فاصلہ نہ رکھنے والے کھیلوں کراٹے، باکسنگ وغیرہ پر پابندی ہو گی۔

سندھ بھر میں مزارات کھولنے کی اجازت ضلعی انتظامیہ سے مشروط ہو گی، جبکہ صوبے میں کاروبار کی اجازت رات 10 بجے تک ہو گی۔

محکمۂ صحت سندھ کا کہنا ہے کہ کراچی سمیت سندھ بھر میں کورونا وائرس کی ویکسین سے اب تک 124 افراد پر منفی اثرات سامنے آئے ہیں۔

صوبے میں لازمی سروسز کے ادارے 24 گھنٹے کھلے رہیں گے، پبلک ٹرانسپورٹ میں 70 فیصد مسافروں کو ایس او پیز کے ساتھ سفر کی اجازت ہو گی۔

محکمۂ داخلہ سندھ کا جاری کی گئی نئی گائیڈ لائنز میں یہ بھی کہنا ہے کہ کورونا ویکسن شدہ افراد کو سیاحت و تفریح کی اجازت ہو گی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.