thuy tien hotel ho chi minh attractive asian how to be ulzzang boy alice facebook profiles cupid free dating seeking true love internet dating australia free

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

آئندہ الیکشن الیکٹرانک ووٹنگ مشین پر ہونگے: فیصل جاوید

‏پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیٹر فیصل جاوید خان کا کہنا ہے کہ آئندہ الیکشن الیکٹرانک ووٹنگ مشین پر ہوں گے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیئے گئے ایک بیان میں پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیٹر فیصل جاوید خان نے یہ بات کہی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ دھاندلی کے بغیر انتخابات نہ جیتنے والے الیکٹرانک ووٹنگ مشین کی مخالفت کر رہے ہیں، صاف شفاف انتخابات کے لیے تحریکِ انصاف کی کوششیں ہمیشہ جاری رہیں۔

سینیٹر فیصل جاوید نے کہا کہ ہم نے الیکشن سسٹم ٹھیک کرنے کے لیے ملکی تاریخ کا سب سے طویل احتجاج کیا۔

تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیٹر فیصل جاوید نے کہا ہے کہ ہمیں اپنے مخالف فریق کا موقف بھی سننا چاہیے۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ عمران خان نے اپنی پارٹی کے 20 اراکینِ پارلیمنٹ کو ووٹ بیچنے پر نکالا۔

انہوں نے مزید کہا کہ کرکٹ کی دنیا میں شفافیت اور میرٹ یقینی بنانے کے لیے عمران خان نیوٹرل امپائر لائے۔

سینیٹر فیصل جاوید نے بلامقابلہ چیئرمین پاکستان…

پی ٹی آئی کے سینیٹر فیصل جاوید خان کا یہ بھی کہنا ہے کہ آئندہ الیکشن میں انشاء اللّٰہ بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کو ووٹ کا حق حاصل ہو گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.