صوبائی وزیر اور پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی رہنما شہلا رضا کے لیے قومی احتساب بیورو (نیب) کراچی کا دفتر کمرہ امتحان بن گیا۔
شہلا رضا آج نیب کراچی کے دفتر پہنچیں جس کے بارے میں نیب ذرائع کے مطابق این آئی سی وی ڈی کراچی میں بے ضابطگیوں پر گورننگ باڈی ممبران کو بلایا گیا تھا۔
پی پی رہنما شہلا رضا 2015 ء سے 2017ء تک گورننگ باڈی کی تفصیلات فراہم کرنی تھیں۔
تاہم نیب کراچی کے دفتر پہنچنے کے بعد سندھ کی وزیر شہلا رضا کے لیے وہ کمرہ امتحان بن گیا۔
شہلا رضا کو 25 سوالوں پر مشتمل پرچہ تھمادیا گیا، اور ان تمام سوالوں کے جوابات دینا لازمی ہے۔
نیب حکام کی جانب سے انھیں آئندہ 10 دن میں جواب جمع کروانے کی ہدایت کی گئی ہے۔
Comments are closed.