قومی احتساب بیورو (نیب) نے براڈ شیٹ کو جرمانہ دینے میں جلدی دکھاتے ہوئے ملک کو 69 کروڑ کا چونا لگوادیا، جس پر ایف بی آر نے نیب کو نوٹس بھیج دیا۔
نیب نے براڈ شیٹ کو 69 کروڑ کا وِد ہولڈنگ ٹیکس کاٹے بغیر ادائیگی کردی۔
ملکی خزانےکو 69 کروڑ کا چونا لگانے پر ایف بی آر نے نیب کو نوٹس بھیج دیا۔
ایف بی آر کا کہنا ہے کہ نیب کو جرمانہ دینے سے پہلے 15 فیصد وِد ہولڈنگ ٹیکس کاٹنا ضروری تھا۔
انکم ٹیکس ایکٹ کے مطابق اب نیب 69 کروڑ کا ٹیکس ایف بی آر کو جمع کروائے گا۔
جسٹس (ر) عظمت سعید شیخ پر مشتمل براڈشیٹ کمیشن کے ٹی او آر تیار کر لیے گئے اور وفاقی کابینہ نے براڈ شیٹ تحقیقاتی کمیشن کے ٹی او آر کی منظوری دے دی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی کابینہ نے سمری سرکولیشن کے ذریعے ٹی او آر کی منظوری دی۔
ٹی او آر کے مطابق کمیشن کو تحقیقات کے لیے افسران، ماہرین پر مشتمل کمیٹیاں بنانے کا اختیار ہوگا، کمیشن براڈ شیٹ اور آئی اے آر کے انتخاب، تقرری اور معاہدوں کی چھان بین کرے گا۔
اسی طرح کمیشن 2003 میں براڈشیٹ، آئی اے آر سے معاہدوں کی منسوخی کی وجوہات کی جانچ کرے گا، جبکہ کمیشن 2008 میں براڈشیٹ کو پاکستان کی ادائیگیوں کی وجوہات، اثرات کی نشاندہی کرے گا۔
Comments are closed.