احتساب عدالت اسلام آباد میں قومی احتساب بیورو (نیب) ترمیمی آرڈیننس کے تحت ضمانت کی پہلی درخواست دائر ہوگئی۔
مضاربہ اسکینڈل کے ملزم محمد عبداللّٰہ نے ضمانت کے لئے احتساب عدالت اسلام آباد سے رجوع کرلیا ہے۔
ملزم محمد عبد اللّٰہ نے درخواست ضمانت میں کہا کہ مدرسہ چلاتا تھا، کسی عوامی عہدے پر نہیں رہا۔
درخواست میں مزید کہا کہ ترمیمی آرڈیننس کی سیکشن 4 کے مطابق نیب آرڈیننس کا مجھ پر اطلاق نہیں ہوتا۔
درخواست میں یہ بھی کہا گیا کہ کیس کے حتمی فیصلے تک ضمانت دی جائے، مزید قید رکھنا بلاوجہ سزا دینے جیسا ہوگا۔
نیب ترمیمی آرڈیننس میں احتساب عدالتوں کو ضمانت کا اختیار دیا گیا تھا۔
Comments are closed.