نگراں وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا محمد اعظم خان کے انتقال پر 3 روزہ سوگ کا اعلان کر دیا گیا۔
سرکاری اعلامیے کے مطابق صوبے بھر میں 11 سے 13 نومبر تک سوگ منایا جائے گا۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ سرکاری عمارتوں پر قومی پرچم سرنگوں رہے گا۔
واضح رہے کہ نگراں وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا اعظم خان کو ڈائریا کی شکایت پر طبیعت زیادہ خراب ہونے کے باعث گزشتہ شب پشاور میں حیات آباد میڈیکل کمپلیکس لایا گیا تھا جہاں آج ان کا انتقال ہو گیا۔
Comments are closed.