جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

نگراں وزیرِ اعظم آج آٹھویں او آئی سی ہنگامی اجلاس میں شرکت کرینگے

سعودی عرب میں 3 روزہ سرکاری دورے پر موجود نگراں وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ  آج اسلامی تعاون تنظیم کے آٹھویں ہنگامی سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے۔

نگراں وزیر اعظم انوارالحق کاکڑ آج فلسطین کی صورتِ حال پر اسلامی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس میں شرکت  سمیت اہم ملاقاتیں بھی کریں گے۔

نگراں وزیراعظم اجلاس میں شرکت کے لیے آنے والے مختلف ممالک کے سربراہان سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ تین روزہ سرکاری دورے پر پاکستان سے سعودی عرب کے لیے روانہ ہوئے تھے۔

گزشتہ روز نگراں وزیراعظم نے سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں فلسطینی صدر سے ملاقات کی تھی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.