پیر29؍ربیع الاول 1445ھ16؍اکتوبر 2023ء

نگراں وزیراعلیٰ پنجاب نے قیمتوں میں کمی کیلئے 48 گھنٹے کی ڈیڈلائن دے دی

نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے قیمتوں میں کمی کیلئے 48 گھنٹے کی ڈیڈلائن دے دی۔

نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ عوام تک پہنچانے کا فیصلہ کیا ہے۔

پیٹرول کی قیمت میں40 روپے فی لیٹر کمی کا امکان ہے،۔

محسن نقوی نے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ عوام کو منتقل کرکے ریلیف دیا جائے گا۔

نگراں وزیراعلیٰ نے ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں 10 فیصد تک کمی لانے کا ٹاسک دے دیا۔

انہوں نے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس اور پرائس کنٹرول کمیٹیوں کو فعال کردار ادا کرنے کا حکم دیا ہے۔

محسن نقوی نے مزید کہا کہ ذخیرہ اندوزوں کے خلاف بلاامتیاز کریک ڈاؤن جاری رکھا جائے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.