پیر29؍ربیع الاول 1445ھ16؍اکتوبر 2023ء

ایم کیو ایم کی شہباز شریف کو فلسطین یکجہتی ریلی میں شرکت کی دعوت

شہباز شریف نے خالد مقبول صدیقی کی طرف سے کراچی میں فلسطین یکجہتی ریلی میں شرکت کی دعوت قبول کرلی۔

ترجمان ایم کیو ایم پاکستان کے مطابق خالد مقبول صدیقی نے سابق وزیراعظم شہباز شریف سے ٹیلیفونک رابطہ کیا۔

فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی کے لیے ملک بھر میں ریلیاں نکالی گئیں اور مظاہرے کیے گئے۔

دونوں رہنماؤں نے فلسطین میں جاری کشیدگی اور اسرائیلی جارحیت پر تشویش کا اظہار کیا۔

خالد مقبول صدیقی نے شہباز شریف کو جمعہ کے روز کراچی میں فلسطین یکجہتی ریلی میں شرکت کی دعوت دی۔

ترجمان ایم کیو ایم کے مطابق شہباز شریف نے ایم کیو ایم کی دعوت قبول کرتے ہوئے ن لیگ کی جانب سے شرکت کی یقین دہانی کرائی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.