پیر29؍ربیع الاول 1445ھ16؍اکتوبر 2023ء

کراچی: لیاری بہار کالونی میں سلنڈر پھٹنے سے خاتون جاں بحق، 6 افراد زخمی

کراچی کے علاقے لیاری بہار کالونی میں سلنڈر پھٹنے سے خاتون جاں بحق جبکہ 6 افراد زخمی ہوگئے۔

سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) سٹی امجد حیات کے مطابق جس مقام پر دھماکا ہوا اس کے اطراف کی دکانیں بند تھیں۔

کراچی کے علاقے لیاری کی ایک دکان میں گیس سلنڈر کا زور دار دھماکا ہوا ہے۔

ایس ایس پی سٹی نے کہا کہ ابتدائی شواہد سے لگتا ہے دھماکا کریکر پھینکنے سے ہوا۔

پولیس حکام کے مطابق دھماکے میں خاتون اور بچی سمیت 7 افراد زخمی ہوئے، جنہیں اسپتال منتقل کیا گیا ہے، تاہم خاتون دوران علاج دم توڑ گئی۔

پولیس حکام نے مزید کہا کہ دھماکے کے اطراف میں بال بیرنگ کے نشانات موجود ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.