پیر29؍ربیع الاول 1445ھ16؍اکتوبر 2023ء

نواز شریف جب بھی آئے معیشت کو مضبوط کیا، خواجہ آصف

رہنما مسلم لیگ (ن) خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ نواز شریف کی واپسی میں چند دن رہ گئے ہیں، نواز شریف جب بھی آئے انہوں نے معیشت کو مضبوط کیا۔

سیالکوٹ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ نواز شریف کی جلاوطنی بھی لوگوں کے دلوں سے محبت ختم نہ کرسکی، ظلم کے باوجود چٹان کی طرح نواز شریف اور اس کا ورکر کھڑا رہا۔

ان کا کہنا تھا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف تحریک عدم اعتماد بھی ووٹ کو عزت تھی، شہباز شریف نے جس طرح حکومت چلائی میں اس کا عینی شاہد ہوں۔

انہوں نے کہا کہ حالات آہستہ آہستہ بہتر ہو رہے ہیں، آج جن حالات میں گھرے ہیں اس میں اشرافیہ کا حصہ ہے۔

خواجہ آصف نے کہا کہ 9 مئی کو جو ہوا، ایسا نہ کبھی ہوا اور نہ دیکھا، بےنظیر شہید ہوگئیں، نواز نے جلاوطنی کاٹی لیکن 9 مئی جیسا کسی نے نہیں سوچا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.