نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے قیمتوں میں کمی کیلئے 48 گھنٹے کی ڈیڈلائن دے دی۔
نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ عوام تک پہنچانے کا فیصلہ کیا ہے۔
محسن نقوی نے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ عوام کو منتقل کرکے ریلیف دیا جائے گا۔
نگراں وزیراعلیٰ نے ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں 10 فیصد تک کمی لانے کا ٹاسک دے دیا۔
انہوں نے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس اور پرائس کنٹرول کمیٹیوں کو فعال کردار ادا کرنے کا حکم دیا ہے۔
محسن نقوی نے مزید کہا کہ ذخیرہ اندوزوں کے خلاف بلاامتیاز کریک ڈاؤن جاری رکھا جائے۔
Comments are closed.