وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ نون لیگ دور کے مقابلے میں ہم سستی سڑکیں بنارہے ہیں اس کا مطلب ہے ماضی میں سڑکوں کی تعمیر میں کرپشن کی گئی۔
عمران خان نے جھل جھاؤ بیلہ شاہراہ کی اپ گریڈیشن کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب میں کہا کہ پچھلی حکومت میں سڑکوں کی تعمیر میں کرپشن کی گئی اور پیسہ بنایا گیا، ایف آئی اے سے اس معاملے کی تحقیقات کا کہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پانچ سال کے الیکشن کا سوچنے والی حکومت بلوچستان پر توجہ نہیں دیتی، کرپشن نہ ہوتی تو بلوچستان ترقی کرتا، پسماندہ علاقے خوش حال ہوتے، اپنے حلقے کا سوچنے والے بلوچستان کے سیاست دان بھی قصور وار ہیں۔
عمران خان نے کہا کہ کوشش ہے 70 سال میں پیچھے رہ جانے والے علاقوں کیلئے کام کریں۔
Comments are closed.