اتوار 16؍شوال المکرم 1444ھ7؍مئی 2023ء

نوشہرو فیروز: 2 دولہا بارات چھوڑ کر ووٹ دینے پہنچ گئے

سندھ کے ضلع نوشہرو فیروز کے شہر محراب پور کی ٹاؤن کمیٹی میں جنرل کونسلر کی نشست پر ہونے والے انتخاب کے لیے 2 دولہا بارات چھوڑ کر ووٹ دینے پولنگ اسٹیشن پہنچ گئے۔

دولہا ماجد بابو اور راشد بابو نے بارات لے کر حیدر آباد جانا تھا۔

دولہا ماجد نے کہا ہے کہ شادی زندگی کا اہم دن ہے مگر ووٹ بھی بہت ضروری ہے۔

دولہا راشد کا کہنا ہے کہ یادگار دن پر بھی حقِ رائے دہی کے استعمال کو بھول نہیں سکتے۔

سندھ کے 24 اضلاع میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کے لیے پولنگ شروع ہو گئی جو صبح 8 سے شام 5 بجے تک بلا تعطل جاری رہے گی۔

واضح رہے کہ سندھ کے 24 اضلاع میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کے لیے پولنگ جاری ہے جو صبح 8 سے شام 5 بجے تک بلا تعطل جاری رہے گی۔

کراچی، حیدر آباد، سکھر، جیکب آباد، شکار پور، گھوٹکی، خیر پور، نوشہرو فیروز، شہید بینظیر آباد، سانگھڑ، عمر کوٹ، مٹیاری، ٹنڈوالہٰیار، جامشورو، دادو، بدین، ٹھٹھہ اور سجاول میں ضمنی بلدیاتی انتخابات میں 63 نشستوں پر امیدواروں کا چناؤ ہو رہا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.