ہفتہ 21؍جمادی الثانی 1444ھ14؍جنوری 2023ء

نواز شریف کی ن لیگ کو پنجاب میں الیکشن کی تیاری کی ہدایت

سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف نے پارٹی قیادت کو پنجاب میں الیکشن کی تیاری کی ہدایت کردی۔

ذرائع کے مطابق نواز شریف کی سربراہی میں ہونے والے اجلاس میں وزیراعظم شہباز شریف، رانا ثناء اللّٰہ، اعظم نذیر تارڑ اور دیگر رہنما شریک ہوئے۔

گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے وزیراعظم شہباز شریف سے اُن کی رہائشگاہ ماڈل ٹاؤن میں ملاقات کی ہے۔

دوران اجلاس نواز شریف نے کہا کہ پورے پنجاب میں ن لیگ کے رہنما اور ورکرز متحرک ہوجائیں اور ہمارے امیدوار بھرپور طریقے سے الیکشن میں حصہ لیں۔

ذرائع کے مطابق ن لیگی قائد نے مزید کہا کہ غیر جمہوری سوچ رکھنے والے عمران خان سے کوئی اچھی توقع نہیں رکھی جاسکتی ہے۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ عمران خان کی حکومت میں ملک کو پہنچنے والے نقصانات سے متعلق عوام کو بتایا جائے گا۔

اجلاس میں طے پایا کہ عمران خان کے دور میں اُن کے گھر سے شروع ہونے والی کرپشن کا بھی عوام کو بتایا جائے گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.