پیر23؍جمادی الثانی 1444ھ16؍جنوری2023ء

چین: 8 دسمبر سے 12جنوری کے درمیان کورونا سے 59 ہزار سے زائد اموات

چین میں 8 دسمبر سے 12جنوری کے درمیان کورونا سے 59 ہزار 938 اموات ہوئیں۔

چین کے بیورو آف میڈیکل ایسوسی ایشن کے سربراہ جیا ویا ہوئی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کورونا اموات کا اندازہ لگانے کا چین کا معیار دیگر بڑے ممالک کے معیار کے مطابق ہے۔

چین میں گزشتہ سال دسمبر میں کورونا ضوابط میں نرمی کے بعد پہلی مرتبہ سرکاری سطح پر کورونا سے اموات کے اعداد و شمار ظاہر کیے گئے ہیں۔

چینی حکام کا کہنا ہے کہ کورونا میں مبتلا افراد کے اسپتال میں داخلے کی تعداد کم ہوئی ہے۔

حکام نے بتایا کہ کورونا میں مبتلا شدید بیمار افراد میں اکثریت بزرگوں کی ہے۔

کورونا کے خطرے کی زد پر موجود افراد کیلئے مانیٹرنگ و مینجمنٹ مضبوط کریں گے اور دیہی علاقوں میں ادویات، طبی آلات اور عملےکی تعداد بڑھائیں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.