پیر23؍جمادی الثانی 1444ھ16؍جنوری2023ء

افغان وزیر خارجہ سے روس کے نمائندہ خصوصی کی ملاقات

افغانستان کے وزیر خارجہ امیر متقی سے روسی صدر کے نمائندہ خصوصی ضمیر کابلوف نے ملاقات کی۔

افغان وزیر خارجہ نے دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ تعلقات، علاقائی مسائل، معاشی تعاون اور افغانستان میں حالیہ پیشرف پر گفتگو کی۔

انہوں نے کہا کہ افغانستان کی خارجہ پالیسی میں روس کو خصوصی مقام حاصل ہے۔

افغان وزیر خارجہ نے ماسکو میں افغانی سفارتخانے کو تمام مواقعوں کی دستیابی کی حوصلہ افزائی کی اور کہا کہ حکومت ماسکو میں اپنی سفارتی نمائندگی کو وسعت دینے میں دلچسپی رکھتی ہے۔

امیر متقی نے روسی نمائندہ خصوصی سے دونوں ممالک کے مابین کاروباری آپریشنز پر بھی بات کی اور کہا کہ روس دو طرفہ تجارت بڑھانے کے طریقوں پر غور کرے۔

ملاقات میں روس سے تیل، گیس اور گندم کی درآمدات کے معاملات پر بات کی گئی۔

افغان وزیر خارجہ نے روسی وفد سے کہا کہ کسٹمز محصولات میں افغانستان کو خصوصی رعایت دی جائے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.