بھارت کی مہنگی ترین گاڑیوں میں شامل ’مہندرا تھر‘ اور ’ایکس یو وی 700‘ صرف 7 سو روپے کے عوض خریدنے کی فرمائش کرتے ہوئے بچے نے گاڑی بنانے والی کمپنی کے مالک کو پریشانی میں ڈال دیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق معروف بھارتی کاروباری شخص آنند مہندرا سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتے ہیں۔
آنند مہندرا کی توجہ سوشل میڈیا پر وائرل ایک ویڈیو نے اس وقت اپنی جانب مبذول کرلی جب ایک ننھے بچے نے اپنی معصومیت میں اپنے والد سے ’مہندرا تھر‘ اور ’ایکس یو وی 700‘ صرف 7 سو بھارتی مالیتی روپے میں خریدنے کی فرمائش کی۔
سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو کو ری شیئر کرتے ہوئے آنند مہندرا نے ننھے بچے کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ’اگر میری کمپنی ’مہندرا تھر‘ کو 700 روپے میں فروخت کرئے گی تو بہت جلد ہی دیوالیہ ہو جائے گی‘۔
آنند مہندرا نے اپنی سوشل میڈیا پوسٹ میں بتایا کہ انہوں نے مذکورہ ویڈیو اپنے دوست کے کہنے پر دیکھی کیونکہ ان کے دوست کو نوئیڈا سے تعلق رکھنے والے اس ننھے چیکو یادو کی ویڈیوز بہت پسند ہیں۔
کاروباری شخص نے مزید بتایا کہ چیکو یادو کی چند ویڈیوز دیکھنے کے بعد مجھے بھی اس سے پیار ہوگیا ہے لیکن میرا پریشانی یہ ہے کہ اگر میری کمپنی نے مذکورہ بچے کی فرمائش کے مطابق تھر کو 7 سو روپے میں فروخت کیا تو ہم بہت جلد دیوالیہ ہوجائیں گے۔
واضح رہے کے ڈیڑھ منٹ کی اس ویڈیو کو اب تک 355 ملین سے زائد بار دیکھا جاچکا ہے جبکہ اس وائرل ویڈیو کے کمنٹس میں سوشل میڈیا صارفین ننھے بچے کی معصومیت کی تعریف کر رہے ہیں اور کہہ رہے کہ ننھا بچہ ایکس یو وی 700، کے نام سے کنفوس ہوگیا اور اسے 7 سو روپے کی گاڑی سمجھ بیٹھا ہے۔
Comments are closed.