جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

قومی و صوبائی اسمبلیوں کیلئےجمع کروائے گئے کاغذات نامزدگی کی تفصیلات جاری

الیکشن کمیشن نے ملک بھر سے قومی وصوبائی اسمبلیوں کے لیےجمع کروائے گئےکاغذات نامزدگی کی تفصیلات جاری کردیں۔

الیکشن کمیشن کے مطابق ملک بھر سے مجموعی طور پر 28 ہزار 626 کاغذات نامزدگی جمع کروائے گئے۔

الیکشن کمیشن نے بتایا کہ قومی اسمبلی کی جنرل نشستوں کے لیے 7913 کاغذات نامزدگی جمع کروائے گئے ہیں جبکہ صوبائی اسمبلیوں کی جنرل نشستوں کے لیے 18 ہزار 546  کاغذات نامزدگی جمع کروائے گئے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق صوبہ پنجاب سے قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے لیے 13 ہزار 823، سندھ سے 6 ہزار 498، خیبر پختونخواہ سے 5 ہزار 278 اور بلوچستان سے 2 ہزار 669 کاغذات نامزدگی جمع کروائے گئے ہیں۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ تفصیلات میں بتایا گیا ہے کہ قومی اسمبلی کی جنرل نشستوں کے لیے 7242 مرد،471 خواتین نے کاغذات جمع کروائے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق اسلام آباد سے قومی اسمبلی کے لیے 182 مرد، 26 خواتین، خیبرپختونخوا سے قومی اسمبلی کے لیے 1283 مرد، 39 خواتین، پنجاب سے قومی اسمبلی کے لیے 3594 مرد،277 خواتین، سندھ سے قومی اسمبلی کے لیے1571 مرد، 110 خواتین جبکہ بلوچستان سے قومی اسمبلی کے لیے 612 مرد، 19 خواتین نے کاغذات جمع کروائے ہیں۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ تفصیلات میں بتایا گیا ہے کہ صوبائی اسمبلوں کے لیے17 ہزار 744 مرد، 802 خواتین نے کاغذات جمع کروائے ہیں۔

الیکشن کمیشن کے مطابق خیبر پختونخواہ اسمبلی کے لیے 3349 مرد، 115 خواتین، پنجاب اسمبلی کے لیے 8592 مرد،437 خواتین، سندھ اسمبلی کے لیے 4060 مرد، 205 خواتین جبکہ بلوچستان اسمبلی کے لیے 1743 مرد اور 45 خواتین نے کاغذات جمع کروائے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.