جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

انتخابات میں مقابلے سخت ہونگے، عبدالقادر پٹیل

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رہنما قادر پٹیل نے کہا ہے کہ انتخابات میں مقابلے سخت ہوں گے۔

پی پی رہنما قادر پٹیل کراچی میں کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کےلیے پہنچ ریٹرنگ آفیسر کے دفتر پہنچے۔ وہ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 243 کراچی سے پیپلز پارٹی کے امیدوار ہیں۔ 

پی پی رہنما نے یہ بھی کہا کہ سندھ میں جام صادق علی جیسا وزیر اعلیٰ رکھا گیا جس نے گلی گلی میں ٹارچر سیل بنائے تھے۔

میڈیا سے گفتگو میں قادر پٹیل کا کہنا تھا کہ میرے کاغذات نامزدگی منظور کرلیے گئے ہیں۔ 

انہوں نے کہا کہ ہم کسی کے دعویٰ کو روک نہیں سکتے ہیں، مقابلے سخت ہوں گے۔

انکا کہنا تھا کہ اختر جدون کو پیپلز پارٹی نے عزت دی۔ ہمارا مقابلہ ان سے نہیں۔ شہباز شریف پہلے بھی الیکشن لڑے تھے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.