جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

شعیب ملک اور ثانیہ مرزا بیٹے کی خاطر ایک ساتھ

پاکستان قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک اور ان کی اہلیہ و بھارتی سابق ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا ایک پیج پر آگئے۔

حال ہی میں متحدہ عرب امارات میں نجی اکیڈمی کی جانب سے تیراکی کے مقابلوں کا انعقاد کیا گیا شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کے بیٹے اذہان مرزا ملک نے بھی ان مقابلوں میں حصہ لیا۔

یہ پہلا موقع ہے جب اذہان مرزا ملک نے کسی کھیل میں ناصرف حصہ لیا بلکہ اسے اپنے نام بھی کرلیا۔

بیٹے کے اس خاص دن پر دونوں والدین نے تیراکی کے مقابلوں کی تقریب میں شرکت کی، صرف یہ ہی نہیں بلکہ اس کی تصاویر سوشل میڈیا پر بھی شیئر کیں۔

پاکستانی کھلاڑی نے بیٹے کی کامیابی پر اسے مبارکباد دیتے ہوئے چند تصاویر پوسٹ کیں اور ساتھ کیپشن میں لکھا کہ ’بابا کو آپ پر بےحد فخر ہے، پہلا مقابلہ اور پہلی جیت‘۔

دوسری جانب بھارتی سابق ٹینس اسٹار نے بیٹے کی جیت کی خوشی میں دو مختلف انسٹااسٹوری شیئر کیں جن میں مقابلے سے پہلے اور  مقابلے کے بعد کے مناظر تھے۔

اس کے علاوہ فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اذہان مرزا ملک کے آفیشل اکاؤنٹ، جسے ثانیہ مرزا خود ہینڈل کرتی ہیں، پر بھی اس مقابلے سے چند تصاویر شیئر کی گئی ہیں۔

ان تصاویر میں شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کو بھی بیٹے کے ہمراہ دیکھ سکتے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.