جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

میلبرن ٹیسٹ، پاکستان کی پہلی اننگ میں بیٹنگ جاری

میلبرن ٹیسٹ میں آسٹریلیا کو پہلی اننگ میں 318 رنز پر آؤٹ کرنے کے بعد پاکستان کی بیٹنگ جاری ہے۔

پاکستان کی جانب سے عبداللّٰہ شفیق اور امام الحق نے اننگ کا آغاز کیا ہے۔

اس سے قبل میلبرن میں کھیلے جارہے دوسرے ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز پہلے سیشن میں پاکستانی بولرز نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 7 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

آسٹریلیا کی جانب سے مارنس لبوشین 63 رنز بنا کر نمایاں رہے، عثمان خواجہ 42 اور مچل مارش 41 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

ڈیوڈ وارنر نے 38، اسٹیو اسمتھ 26، ٹریوس ہیڈ 17 اور کپتان پیٹ کمنز 13 رنز بنا سکے۔

عامر جمال نے تین، شاہین شاہ آفریدی، میر حمزہ اور حسن علی نے دو دو وکٹیں لیں جبکہ سلمان علی آغا نے ایک وکٹ حاصل کی۔

واضح رہے کہ آسٹریلیا کو تین میچز کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.