بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

نسیم شاہ نے مداحوں کو خبردار کردیا

قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر نسیم شاہ نے سوشل میڈیا پر اپنے مداحوں کو خبردار کردیا ہے۔

 نسیم شاہ نے اپنی انسٹااسٹوری پر اپنے ایک جعلی اسنیپ چیٹ اکاؤنٹ کا اسکرین شاٹ شیئر کیا ہے۔

اُنہوں نے اپنی انسٹا اسٹوری میں مداحوں کو خبردار کرتے ہوئے لکھا کہ’برائے مہربانی، اس جعلی اکاؤنٹ کو رپورٹ کریں‘۔

نسیم شاہ کے نام سے بنائے گئے جعلی اسنیپ چیٹ اکاؤنٹ کے9 لاکھ 76 ہزار سبسکرائبرز ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.